صادقیہ فائونڈیشن اور نیشنل مشائخ کونسل کے زیر اہتمام بروز جمعہ کو روجھان شہر میں ایک عظیم الشان میلادالنبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد کیا جائیگا

راجن پور(حنیف بلوچ سے)صادقیہ فائونڈیشن اور نیشنل مشائخ کونسل کے زیر اہتمام بروز جمعہ کو روجھان شہر میں ایک عظیم الشان میلادالنبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد کیا جائیگا جس میں خصوصی خطاب خواجہ غلام قطب الدین فریدیاور صاحبزادہ سید عاشق رسول بخاری کریں گے۔

تفصیل کے مطابق صادقیہ فائونڈیشن کے سیکرٹری نشرو اشاعت نے صحافیوں کو بتایا کہ روجھا ن شہر میں جمعہ کے دن ایک بہت بڑا میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد کیا جا رہا ہے جس میں صادقیہ فائونڈیشن اور نیشنل علما ء مشائخ کونسل حصہ لے رہی ہے اس میں آپ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی سیرت پرعلماء کرام خوبصور ت خطاب کریں گے اور نعت خوان اپنے خوبصورت کلام سے دلوں کو منور کریں گے۔