ہیمرز کرکٹ کلب نے ملیر ڈولفن کو شکست دے کر دوستانہ میچ جیت لیا

 

کراچی : اعظم اسپورٹس کے زیر اہتمام یوم پاکستان یادگاری دوستانہ میچ اعظم اسپورٹس گرائونڈ کھوکھرا آپار ملیرمیں انعقاد کیا گیا دوستانہ میچ اعظم اسپورٹس اور ہیمرز کرکٹ کلب اور ملیر ڈولفن کرکٹ کلب کے بابین کھیلا گیا ہیمرز کرکٹ کلب کے کپتان وقاص نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جا کہ کافی سود مند ثابت ہوا۔

ہیمرز کرکٹ کے بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 214رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے ہیمرز کرکٹ کلب کی طرف سے شاہ رخ ،فیروز،عرفان اور رمضان نے بالترتیب60،39،28،28رنز اسکور کئے جواب میں ملیر ڈولفن کے بلے بازوں نے ہیمرز کرکٹ کلب کے بالرز کی نپی تلی بالنگ کے آگے بے بس نظر آئے۔

اور پوری ٹیم 120رنز پر ڈھیر ہوگئی ہیمرز کرکٹ کلب کے ساغر نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور اس طرح ہیمرز کرکٹ کلب نے اعظم اسپورٹس کے زیر اہتمام یوم پاکستان دوستانہ میچ 94رنز سے باآسانی جیت لیا۔