40 ملکی وغیرملکی کمپنیوں کیلئے سی ایس آر بزنس ایوارڈ کا اعلان ۔

کراچی : نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے تحت اور اقوام متحدہ کے ماحولیاتی ادارے یو این ای پی ، آئی سی ایم اے، میک اے وش فائونڈیشن اور انڈس ہسپتال کے تعاون سے پانچویں عالمی سی ایس آر کانفرنس و سی ایس آر بزنس ایوارڈ کی تقریب مقامی ہوٹل میں 28مارچ کو کراچی میں ہوگی جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ یہ بات آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین اور فورم کے صدر محمد نعیم قریشی نے مقامی ہوٹل میں صحافیوں کو بتائی ان کے ہمراہ محمود ترین اور انجینئر ندیم اشرف بھی موجود تھے۔

نعیم قریشی نے بتایا کہ منصفین کے فیصلے کے مطابق مختلف کیٹگریز میں پانچویں عالمی سی ایس آر ایوارڈ کیلئے 40 اداروں کو منتخب کر لیا گیا ہے جس میں انگلش بسکٹ مینو فیکچررز ، اینگرو پاور جین قادر پور،GEII سفائر الیکٹرک پروجیکٹ، پاک عرب ریفائنری، مریم علی محمدطبہ فائونڈیشن، چینج ان ایجوکیشن، ٹورزم پروموشن سروسز پاکستان ، پروکٹر اینڈ گیمبل پاکستان، رفحان میز پروڈکٹس، ٹوٹل پارکو پاکستان، آدم جی انشورنس کمپنی، فوجی فرٹیلائزر بن قاسم، فوجی فرٹیلائزر کمپنی۔

ہیومن ڈیولپمنٹ فائونڈیشن، اتحاد ایئرویز، یونس ٹیکسٹائل ملز ، کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن ، پیپسی کولا انٹرنیشنل، پاک ڈیٹاکوم ، گرین وچ یونیورسٹی، ٹوٹل آئل پاکستان ، ایم محمد شفیع اینڈ کو، CRLF کرائون گروپ، نیشنل بینک آف پاکستان ، پاکستان پیٹرولیم ، اینگرو فائونڈیشن، لوٹے پاکستان پی پی ٹی اے، پاکستان ٹوبیکو کمپنی ، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی، ای ایف یو لائف اشورینس، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی، سوئی سدرن گیس کمپنی، تعمیر مائیکرو فنانس بینک، جے ایس بینک ، شان فوڈز ، ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹریز ، حبیب بینک، فارم ایوو اور ایبٹ لیبارٹریز پاکستان شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس کانفرنس کا مقصد کاروباری وتجارتی اداروں کی سماجی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہی، جدید رجحات ، ملک میں کارپوریٹ سیکٹر کی ذمہ داریاں اور عوام سے تعاون ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل بنک آف پاکستان اور آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کارپوریشن اس ایونٹ کے نمایاں اسپانسرزہیں اور اس موقع پر کارپوریٹ سیکٹر اور فلاحی اداروں کی خدمات پر مشتمل سی ایس آرگیلری کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

جس میں تجارتی اداروں کے علاوہ ملک کی فلاحی تنظیموں کی کارکردگی نمایاں کی جائیں گی اور تقریب میں 30سے زائد اداروں کو ان کی بہترین خدمات پر ایوارڈدیئے جائیں گے۔ اس کانفرنس کی ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر جاوید جبار اور ارکان میں ظہیر بیگ ، کلیم صدیقی، عافیہ سلام ہیں۔ اس موقع پر قومی و بین الاقوامی ماہرین کانفرنس سے خطاب کریں گے۔