یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کا ایک اہم اجلاس طاہر محمود مودی کی صدارت میں منعقد ہوا

اٹک(جی پی آئی)یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کا ایک اہم اجلاس منصب ہال اٹک پریس کلب رجسٹرڈ میں زیر صدارت بانی یوتھ کرکٹ کلب اٹک طاہر محمود مودی منعقد ہوا ،اجلاس میں گزشتہ سال2012ء میں یوتھ کرکٹ کلب اٹک کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اس کے علاوہ چند نئے اور پرانے ناراض کھلاڑیوں کی یوتھ کرکٹ کلب اٹک کی ٹیم میں واپسی بھی ہوئی ہے اجلاس میں صدر یوتھ کرکٹ کلب اٹک ملک ظہیر احمد ،چیف پیٹرن خالد جمیل ،پیٹرن محمد راشد ملک ،نائب صدر شمشاد حسین اعوان ،میڈیا ایڈوائیزر و سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک ہشام خان اعوان ،سابق صدر یوتھ کرکٹ کلب اٹک ظہیر احمد المعروف چاچا ،سابق کپتان آصف رضا عر سچن ،جمخانہ کرکٹ الیون کلب اٹک چھوڑ کر آنے والے سپر سٹار فاسٹ بائولر آصف رضا بخاری ،یوتھ کرکٹ کلب اٹک کی ٹیم کے کھلاڑی معظم حسین ،زوہیب اسلم ،یاسر علی ،وقار احمد ،فرحت اللہ خان نیازی ،امیر دانش خان نیازی ،توحید عباس ارمانی ،حماد علی ،وقاص احمد ،ڈاکٹر سہیل احمد ،یاسر محمود، جمشید خان،ارسلا خان ،نوید احمد ،سیماب سہیل خان ،حارث خان اور حامد علی ،چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ،چیف کوآرڈینیٹر پنجاب پریس کلب اسلام آباد محمد فاروق خان،پریس فوٹو گرافر اسد عباس بخاری نے بھی شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر یوتھ کرکٹ کلب اٹک ملک ظہیر احمد نے کہا کہ ٹیم میں ڈسپلن پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ کھیل کے دوران میدان میں اور میدان سے باہر بھی اپنے کرکٹ کلب کے ساتھ وفاداری کا عملی نمونہ پیش کریں تا کہ ہمارے اس کلب پر کسی کو بھی تنقید کرنے کا موقع نہ مل سکے ،انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کرکٹ لیگ چمپئن شپ2012-13ء میں ضلع بھر سے40رجسٹرڈ کرکٹ کلب شرکت کر رہے ہیں جن کو8گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ میں5ٹیمیں رکھی گئی ہیں یہ ٹورنامنٹ ارھائی سے3ماہ تک جاری رہے گا اس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق خان کے ہم زلف ڈپٹی (نائب)وزیر اعظم پاکستان چوہدری پرویز الہٰی ہوں گے۔