یوم دفاع پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

Defence Day Celebrated

Defence Day Celebrated

پاکستان (جیوڈیسک) یوم دفاع پاکستان آج بھرپور ملی جوش جذبے کے ساتھ منایا جا ہا ہے۔دن کا آغاز ملک بھر میں نماز فجر میں وطن عزیز کی ترقی، خوشحالی ملکی سلامتی اور استحکام کی دعاں سے ہوا ۔لاہور میں مزار اقبال اور میجر شبیر کی قبروں پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔دن کا آغاز نماز فجر کے بعد پاکستان کی ترقی،سلامتی اور استحکام کی دعاں سے ہوا۔

مساجد میں خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ یوم دفاع کے موقع پر ایک تقریب میانی صاحب قبرستان میں شہید میجر شبیر شریف کی قبر پر منعقد ہوئی جہاں پاک فوج کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گئی۔اسی دن کے حوالے سے مختلف شہروں میں سیمینار اور تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی جن میں شہدا اور غازیوں کے کارناموں پر روشنی ڈالی جائے گی۔