یوکرائن نے سویڈن کو ہرادیا۔۔ فرانس،انگلینڈ کا میچ برابر

euro cup

euro cup

یوکرائن: (جیو ڈیسک) یوروکپ فٹبال یوکرائن نے سویڈن کو شکست دے دی۔۔ فرانس اور انگلینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

یوروکپ فٹبال کے ایونٹ میں آج گروپ ڈی کے دو میچز کھیلے گئے جس میں میزبان یوکرائن نے سویڈین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔

اس سے پہلے فرانس اور انگلینڈ کا میچ ہوا۔ دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے زائد اسکور نہ کرسکیں اور اس طرح میچ برابر رہا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ ایونٹ میں آج یونان اور چیک ری پبلک جبکہ پولینڈ اور روس کے درمیان میچز ہوں گے۔