حکومت نے آئی ایم ایف کو 14 کروڑ 52 لاکھ ڈالر ادا کر دیئے

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کو چودہ کروڑ باون لاکھ ڈالر ادا کر دیئے۔ عالمی ادارے کو ادا کی جانے والی قسط کی ایس ڈی آر مالیت نو کروڑ اٹھاون لاکھ ڈالر تھی۔

اسٹینڈ بائی معاہدے کی مد میں ادا کی جانے والی قسط آٹھ اگست کو ادا کی جانی تھی تاہم عید کی تعطیلات کے سبب قسط سات اگست کو ادا کی گئی۔ عالمی ادارے کو اگست میں تین قسطیں ادا کی جا چکی ہیں جبکہ سولہ اور چھبیس اگست کو مزید دو قسطیں ادا کی جائیں گی۔