2012 میں عالمی فوجی اخراجات سترہ سو پچاس ارب ڈالر رہے،رپورٹ

Global Military

Global Military

اسٹاک ہومسوئیڈن کے تھنک ٹینک اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کیمطابق 2012 میں عالمی فوجی اخراجات سترہ سو پچاس ارب ڈالر رہے جو سال 2011 کی نسبت اعشاریہ پانچ فیصد کم ہیں۔

ذرائع کے مطابق عالمی فوجی اخراجات میں کمی کی بنیادی وجہ مغربی ممالک کے بجٹوں میں کٹوتی ہے۔ تاہم چین اور روس کے فوجی اخراجات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس کے ساتھ کشیدگی والے روایتی خطوں میں بھی فوجی اخراجات بڑھے ہیں۔

مشرق وسطی کے فوجی اخراجات میں 8.4 فیصد اور ایشیا میں 3.3 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے برعکس امریکا کے فوجی اخراجات 6 فیصد کم ہوئے جس کی بنیادی وجہ جنگی اخراجات میں کمی ہے۔