انتخابات 2013 : امیدواروں کا قتل اور قاتلانہ حملوں میں تیزی

Election Target

Election Target

انتخابات دوہزار تیرہ کی گہما گہمی ایک طرف۔ امیدواروں کے قتل اور قاتلانہ حملوں میں تیزی آتی جارہی ہے۔ کراچی میں پی ایس پچانوے کے امیدوارکو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ جماعت اسلامی کے امیدوارپر پنجاب میں قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

گزشتہ روز دہشت گردوں نے اورنگی ٹان میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور پی ایس پچانوے کے کورننگ امیدوار عدنان اسلم کو ہدف بنا کر قتل کر دیا گیا۔تیس مارچ کو خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں انتخابی امیدوار کے قافلے کو سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے اے این پی کے امیدوار ملک عدنان شدید زخمی ہوگئے۔

واقعہ میں دو افراد جاں بحق اور سات زخمی بھی ہوئے ۔ اٹھائیس مارچ کو گوجرانوالہ میں حلقہ این اے اٹھانوے سے جماعت اسلامی کے امیدوار بلال قدرت بٹ قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔

بلال بٹ جمعے کی نماز کے بعد انتخابی مہم کے لئے عوامی رابطے کے دورے پر نکلے تھے۔ گزشتہ دس دن کے دوران تین مقامات پر انتخابی امیدواروں پر فائرنگ کے کے قاتلانہ حملہ کیا جا چکا ہے۔