لاہور ہائیکورٹ : ٹیکس نا دہندگان سابق اراکین اسمبلی کی تفصیلات طلب

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور(جیوڈیسک)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ عدالت کو بتایا جائے سابقہ ارکان اسمبلی میں کتنے نادہندہ تھے اور نئے امیدواروں میں کتنے نادہندہ ہیں، ہدایت انتخابی امیدواروں پر آرٹیکل 62،63 کے اطلاق کے بارے میں کیس کی سماعت کے دوران کی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ میں انتخابی امیدواروں پر آرٹیکل 62،63 کے اطلاق کے بارے میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے نادہندہ امیدواروں کی فہرست بھی طلب کرلی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا۔

جن امیدواروں نے این ٹی این نمبر نہیں دیا یا وہ ٹیکس ادا نہیں کرتے ان کے بارے میں کیا فیصلہ کیا جائے،عدالت نے پابندی کے باوجود ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک اشرف وارتھا کی تعیناتی کیخلاف اسٹیٹ بینک سے وضاحت طلب کر لی۔ کیس سماعت کل صبح تک ملتوی کر دی گئی۔