اناسی امیداروں نے ڈگریوں کی تصدیق نہیں کرائی ایچ ای سی

HEC

HEC

جعلی ڈگری کے خلاف ہائر ایجوکیشن کمیشن بھی سرگرم ہو گیا۔ الیکشن کمیشن کو ڈگریوں کی تصدیق نہ کرانے والے اناسی ارکان کی فہرست بھیج دی۔ چیئرمین ایچ ای سی کہتے ہیں سابق اسمبلی کے تمام ارکان تعاون کر رہے ہیں۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے الیکشن کمیشن کو 89ڈگریوں کی تصدیق نہ کرانیو الے امیدواروں کی فہرست بھیج دی ہے۔ جن میں سردار محمد جمال خان لغاری، سید جاوید علی شاہ، عطیہ عنایت اللہ، مخدوم جاوید ہاشمی ، مخدوم سید فیصل صالح حیات، بلال یاسین، عظیم دولتانہ۔

صاحبزادہ محمد محبوب سلطان غلام بی بی بھروانہ، ثمینہ خالد گھرکی ،راناشمیم احمد خان سردار ارشد لغاری ،سردار محمد سیف الدین کھوسہ کے نام شامل ہیں۔ ساتھ ہی ایچ ای سی نے چند سال قبل قتل ہونیو الے شہباز بھٹی کا نام بھی فہرست میں ڈال دیا۔

چیئرمین ایچ ای سی کہتے ہیں سابق ارکان اسمبلی کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ چئیرمین ایچ ای سی جاوید لغاری نے بتایا پونے دو سو ڈگریوں کی تصدیق باقی ہے۔ سپریم کورٹ کی پانچ اپریل کی ڈیڈ لائن سے پہلے ڈگریوں کی تصدیق کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔