عامر خان کی دوستی، سلمان خان کی فلم کی تشہیر کی لیکن خود ’’جے ہو‘‘ نہیں دیکھی

Aamir Khan

Aamir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے سپراسٹارعامر خان کہتے ہیں کہ سلمان خان نے اپنے ٹی وی شومیں ان کی فلم ’’دھوم3‘‘ کی تشہیر کی تھی جس پر انہوں نے بھی اس کی فلم کی پروموشن کے لئے جو ہوسکا وہ کیا لیکن انہوں نے خود ’’جے ہو‘‘ اب تک نہیں دیکھی۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے اپنے انٹریو میں انہوں نے کہا کہ ہندستانی سینما کو سو برس ہوچکے ہیں جبکہ وہ بھی گزشتہ 25 برسوں سے اس کا حصہ ہیں اور انہیں اس پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ اور وہ آپس میں دوست ہیں ہم نے ایک مرتبہ فلم انڈسٹری کے مسائل پر ایک ساتھ خطاب بھی کیا تھا اور وہ سمجھتے ہیں کہ نا صرف اداکار بلکہ ڈائریکٹرز، موسیقاروں اور تیکنیکی عملے کو بھی موجودہ نظام میں رہ کر فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے متحد ہونا ہوگا۔

مسٹر پرفیکٹ کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ دوسرے سے اس کے ذاتی نوعیت کے سوالات پوچھے، اپنی جسمانی ساخت میں تبدیلی بھی ذاتی فیصلہ ہوتا ہے اس لئے وہ سمجھتے ہیں کہ کسی بھی شخص کا اس قسم کا فعل عوام میں موضوع بحث نہیں بننا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عام طورپر ایک حلقے کی جانب سے یہ کہا جاتاہے دھوم 3 میں ان کا کردار دیگر پر حاوی تھا لیکن اس بات کو سمجھنے کے لئے فلم کی کہانی کو سمجھنا ضروری ہے، یہ کہانی دو جڑواں بھائیوں کے گرد گھومتی ہے اس کی وجہ سے انہیں بھی زیادہ وقت ملا۔ فلم کی کامیابی کو دیکھتے وہ وہ سمجھتے ہیں کہ ناظرین نے اسے پسند کیا۔