عامر خان کا فلم ‘پی کے’ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان

Aamir Khan

Aamir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) گزشتہ کرسمس پر دھوم مچانے والے عامر خان اگلے برس کرسمس پر دھماکا کرنے کو تیار۔ اگلی فلم ”پی کے” کے ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

بالی ووڈ مسٹر پرفیکنسٹ عامر خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی آنے والی فلم ”پی کے” کے ریلیز کی خبر بریک کی ہے۔ عامر ان دنوں اپنے دوست اور ساتھی اداکار سلمان خان کی فلم ”جے ہو ”کی تشہیر بھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ہے ”پی کے” کی ریلیز کی تاریخ آخر کار لاک کر دی گئی ہے۔ عامر کی فلم ”تلاش” باکس آفس پر کچھ خاص کار کردگی نہ دکھا سکی لیکن دھوم تھری نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔