تھری ڈی فلم ” 300 رائز آف این ایمپائر ” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

300 Rise Of The Empire

300 Rise Of The Empire

نیویارک (جیوڈیسک) ایک بہادر جنگجو بادشاہ کی زندگی کے گِرد گھومتی ایکشن سے بھر پور فلم 300 کاسیکوئل” -300رائز آف این ایمپائر” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ Zack Snyder کی ہدایتکاری میں 2007 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم 300 کو مداحوں نے بے انتہا پسند کیا تھا۔

جس کے بعد اب اس کا دوسرا حصہ بھی پیش کیا جا رہا ہے۔” -300رائز آف این ایمپائر” نامی اس تھری ڈی فلم کے ٹریلر میں پہلے آنیوالی فلم سے زیادہ ایکشن، مار دھاڑ اور سسپنس سے بھر پور مناظر ہیں۔

رائز آف این ایمپائر میں اداکار سولیون اسٹیپلٹن یونانی جنرل تھیمسٹوکلز کے روپ میں جلوہ گر ہونگے جبکہ اداکارہ ایوا گرین بھی نمایاں کردار میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ایکشن، ایڈونچر اور میدان جنگ کی خونریزی کے دِل دہلا دینے والے واقعات کی منظر کشی کرتی تھری ڈی فلم” رائز آف این ایمپائر” 5 مارچ میں دنیا بھر کے سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔