عامر خان کی دنیا منافقت اور خود ساختہ اخلاقیات پر مبنی ہے، پوجا بھٹ

Pooja Bhatt ,Aamir Khan

Pooja Bhatt ,Aamir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ عامر خان کی دنیا بہت ہی خوفناک ہے۔ جو مجھے منافقت اور خود ساختہ اخلاقیات پر مبنی لگتی ہے

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے عامر خان کی دنیا منافقت اور خود ساختہ اخلاقیات پر مبنی لگتی ہے جو کہ بہت ہی خوفناک بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عامر خان ”بھاگ ڈی کے پاس“ گانا کرتے ہوئے اور ”پی کے“ کا پوسٹر بنواتے ہوئے اپنی باڈی لینگوئج بارے بالکل بھول گئے تھے اور ان کا انداز انتہائی شرمناک لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عامر کو اپنے انداز پر غور کرنا ہو گا۔