عباس ٹاون بم دھماکے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

Abbas Town

Abbas Town

کراچی(جیوڈیسک)کراچی عباس ٹاون میں ہونیوالے بم دھماکے میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق ملزمان کاتعلق کالعدم تحریک طالبان عالم شیرگروپ سے ہے، گرفتار ملزم میں منصوراورانعام اللہ محسود شامل ہیں، دھماکے میں سوزوکی پک اپ استعمال کی گئی تھی۔

یہ سوزوکی گرفتار ملزم منصور چلا رہا تھا جس نے اس علاقے کی پہلے ریکی بھی۔ گرفتارملزمان کونادرن بائے پاس افغان بستی سے گرفتارکیاگیا۔واقعے میں ملوث دیگر ملزمان بشیر،لالے اورپنجابی مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لئے اورنگی ٹاون کے علاقے میں پولیس چھاپے ما ر رہی ہے۔