عراق : بم دھماکے ،12 افراد ہلاک،30 زخمی

Iraq Blast

Iraq Blast

عراق(جیوڈیسک)عراقی دارالحکومت بغداد بم دھماکوں سے گونج اٹھا، بارہ افراد ہلاک تیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ عراقی حکام کے مطابق بغداد میں مختلف وزارتوں کی عمارتوں کے قریب بم دھماکے کئے گئے ہیں۔

بم دھماکوں میں وزارت خارجہ، ثقافت اور وزارت مواصلات کے دفاتر کو نشانہ بنایا گیا۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ بم دھماکوں میں بارہ افراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔