عبدالروف چودھری 4 سال کیلئے وفاقی ٹیکس محتسب مقرر

Abdul roof

Abdul roof

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد صدر آصف زداری نے عبدالرف چودھری کو چار سال کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب مقرر کر دیا ہے۔

صدر آصف زرداری نے وزیراعظم نواز شریف کی سفارش پر وفاقی ٹیکس محتسب کے تقرر کی منظوری دی۔ سابق وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل کی تقرری کی مدت دو جون کو ختم ہو گئی تھی۔

عبدالروف چودھری کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن آئندہ ہفتے جاری ہو گا۔ دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے عبدالرف چودھری نے کہا کہ حلف برداری کے بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھالوں گا۔ حکومت نے اعتماد کا اظہار کیا اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاں گا۔