اغوا کیے گئے غیر ملکی خیریت سے ہیں افغان طالبان

Afghan Taliban

Afghan Taliban

کابل(جیوڈیسک)افغان طالبان کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز اغوا کیے گئے غیر ملکی خیریت سے ہیں اور انہیں اندرون ملک کسی محفوظ علاقے میں منتقل کردیا گیا ہے۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق طالبان قیادت ان مغویوں کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔ گزشتہ روز ترکی کا ایک ٹرانپسورٹ ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث طالبان کے علاقے میں اتارنا پڑا تا تھا۔

جس میں سوار ترکی کے آٹھ اور روس کے ایک شہری سمیت گیارہ افراد کو طالبان نے یرغمال بنا لیا گیا تھا۔