لیبیا : فرانسیسی سفارت خانے کے باہر دھماکا، 2 محافظ زخمی

Libya

Libya

طرابلس(جیوڈیسک)لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں حکام کا کہنا ہے کہ فرانس کے سفارتخانے کے باہر کار بم دھماکا ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق اس دھماکے میں دو محافظ زخمی ہوئے ہیں۔

سفارتخانے کی عمارت سمیت آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔یہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح کے سات بجے ہوا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دھماکے سے سفارتخانے کا استقبالیہ والا حصہ پوری طرح تباہ ہوگیا ہے اور آس پاس کے کچھ مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔