بھارت کا چینی فوجیوں پر لداخ میں دخل اندازی کا الزام

Chinese Army

Chinese Army

لداخ(جیوڈیسک)بھارت نے چین پرلداخ میں دخل اندازی کا الزام لگاتے ہوئے سرحد پر فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔بھارتی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ چینی فوج کے اہلکار لداخ میں دولت بیگ اولڈی سیکٹر پر دس کلومیٹر تک بھارتی حدود میں داخل ہوئے۔

جس کے بعدعلاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ہزار مزید بھارتی فوجی لداخ پہنچا دیے گئے ہیں۔دوسری جانب چین نے بھارتی الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہیاس نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی۔