یبر پختون خوا حکومت ٹیکس وصولی جاری رکھے گی، وزیر اطلاعات مشتاق غنی

Mushtaq Ghani

Mushtaq Ghani

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختون خوا کے وزیر اطلاعات مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے سول نا فرمانی کے اعلان کے باجود صوبائی حکومت ٹیکس وصولی جاری رکھے گی۔

خیبر پختون خوا کے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وفاقی ٹیکس نہ دینے کا اعلان کیا ہے، صوبائی حکومت ٹیکس وصولی جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا میں ہماری حکومت دھاندلی سے آئی اور نہ ہی ہم پر کرپشن کا کوئی الزام ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے اسلام آباد میں آزدی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کے خلاف سول نا فرمانی کی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے ٹیکس اور بجلی کا بل نہ دینے کا اعلان کیا تھا جس کی سیاسی حلقوں نے شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔