عابد شیر علی نے بجلی ٹھکانوں پر خود چھاپے مارنے شروع کر دیئے

Abid Sher Ali

Abid Sher Ali

ڈیرہ غازیخان (جیوڈیسک) وزیر مملکت بجلی چوروں کے خلاف خود میدان میں اتر آئے ہیں اور انکے ٹھکانوں پر خود چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

بجلی چوروں کے حوالے سے میڈیا میں اِن رہنے والے عابد شیر علی کا نیا روپ سامنے آیا ہے۔ انہوں نے پولیس اور میپکو اہلکاروں کے ساتھ مل کر ڈیرہ غازیخان میں سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے آبائی علاقے بستی بلیل میں چھاپہ مارا اور دو بجلی چور گرفتار کرا دیئے۔

پولیس نے بیس کنڈے اتار لیے۔ عابد شیر علی نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر ایکسین مہر خدا بخش سمیت چار اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

وزیر مملکت نے میڈیا کو بتایا کہ بستی بلیل کے تمام مکین بجلی چوری میں ملوث ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔