وزیراعظم نے تھری اور فور جی لائسنس کی نیلامی کی منظوری دیدی

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نے جدید موبائل فون ٹیکنالوجی تھری اور فور جی کے لائسنس کی نیلامی کی منظوری دے دی۔ اسحاق ڈار کہتے ہیں نیلامی سے ڈیڑھ سے تین ارب ڈالر آمدن ہو گی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے جدید موبائل فون ٹیکنالوجی کے لائسنس جاری کرنے سے متعلق پالیسی گائیڈ لائنز کی منظوری دے دی ہے۔

مارچ کے اواخر یا اپریل کے وسط تک مجموعی طور پر 6 لائسنس جاری کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ تھری جی لائسنس کی مدت 15 سال ہو گی۔ نیلامی سے ڈیڑھ سے تین ارب ڈالر آمدن کی امید ہے۔