ملزمان کا ہدف اہم تنصیبات تھیں، ترنول بارود برآمدگی کیس میں انکشافات

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ترنول بارود برآمدگی کیس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کا بارود سے بھرے ریموٹ کنٹرول طیارے مارگلہ کی پہاڑیوں سے اڑانے کا منصوبہ تھا،ملزمان کا ہدف ایئر ہیڈ کوارٹرز،نیول ہیڈ کوارٹرز اور دیگر اہم تنصیبات تھیں جس کیلئے ملزمان نے دامن کوہ پر ریموٹ کنٹرول طیارے کی سوفٹ ٹیسٹنگ بھی کی۔ ذرائع کے مطابق ریموٹ کنٹرول طیارہ 5 کلوگرام بارودی مواد لے جا نے کی صلاحیت رکھتا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس کیس میں مفرورملزم ارتیاز گیلانی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا سابق لیکچرر رہ چکا ہے اور اس کے گھر سے 4 ریموٹ کنٹرول طیارے اور اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کا خاندان مقبوضہ کشمیر سے پاکستان آیا تھا۔