افغان حکومت نے فیس بک پر پابندی کی تجاویز مسترد کردیں

Facebook

Facebook

کابل (جیوڈیسک) افغان حکومت نے صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں دھاندلی کے الزامات کے تناظر میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پابندی کی تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔

نائب صدارتی ترجمان فائق واحدی کا کہنا تھا کہ فیس بک پربہت سے لوگ ایسے ہیں جو نفرت کوہوادے رہے ہیں اور نیشنل سیکیورٹی کونسل نے فیس بک پر پابندی کی تجاویز پر غور کیا تاہم کونسل نے تمام تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے فیس بک پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب فیس بک پراپ لوڈکی جانے والی تصاویراور وڈیوزسے ملک میں نسلی منافرت شدید ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ دھاندلی کے الزامات پر صدارتی امیدواروں اشرف غنی اورعبداللہ عبداللہ کے حامیوں کے درمیان انٹرنیٹ پرتلخ جملوں کے تبادلوں کے بعد خطرہ ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان پرتشدد تصادم ہو جائے۔