افغانستان میں فائرنگ، طالبان کمانڈر سمیت 6 افراد ہلاک

Afghanistan Firing

Afghanistan Firing

کابل (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان کے صوبے کنٹر میں فائرنگ سے طالبان کمانڈر سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق کنڑمیں فائرنگ سے طالبان کمانڈرسمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں کمانڈرکا بیٹا بھی شامل ہے۔ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

طالبان حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔افغانستان میں فائرنگ کے واقعات میں لوگوں کی ہلاکت میں اضافہ ہوا ہے۔