افغان حکام نے صوبہ ہلمند میں داعش کی موجودگی کی تصدیق کر دی

ISIS

ISIS

کابل (جیوڈیسک) افغان فوج کے کمانڈر جنرل محمود خان کے مطابق جنوبی صوبہ ہلمند میں القاعدہ کی شدت پسند تنظیم داعش اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

افغان کمانڈر کے مطابق اس علاقے میں داعش کا نمائندہ ملا عبدالروف نامی ایک شخص ہے جو عراق اور شام کیلئے جہادی بھرتی کرنے میں مصروف ہے۔ داعش جنگجوؤں کئی مقامات پر اپنا روایتی سیاہ پرچم لہراتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

علاقے میں موجود افغان طالبان نے داعش کی مخالفت کرتے ہوئے لوگوں کو اس میں شامل ہونے سے روک دیا ہے۔ ہلمند میں کئی مقامات پر داعش اور افغان طالبان میں جھڑپیں بھی ہو چکی ہیں۔