افغانستان: شادی کی تقریب میں خودکش حملہ آور ایک بچہ نکلا،6 ہلاک درجنوں زخمی

Afghanistan Suicide Attack

Afghanistan Suicide Attack

ننگرہار (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں شادی کی تقریب میں خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 40زخمی ہوئے جبکہ ہلاکتوں میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

صوبائی گورنر عطااللہ خوگیانی کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب شادی کی تقریب میں لوگ کی آمد شروع ہوگئی تھی اس دوران ایک بچے نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔

بتایا گیا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرکے وہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔