افغانستان : مسجد میں دھماکہ 9 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

Afghanistan Blast

Afghanistan Blast

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں ایک مسجد میں دھماکے سے کم از کم نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ دھماکہ صوبہ غزنی کی ایک مسجد میں ہوا۔

جس میں طالبان سمیت شہری ہلاک ہوئے صوبائی حکام کا کہنا تھا کہ طالبان نے مسجد کے اندر دھماکہ خیز مواد جمع کیا تھا جو اچانک پھٹ گیا جبکہ طالبان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔