افغانستان میں نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 فوجی ہلاک

Afghanistan

Afghanistan

کابل(جیوڈیسک)افغانستان میں نیٹو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 2 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹو کا ہیلی کاپٹر صوبہ ننگر ہار کے ضلع پیشگرام میں گر کر تباہ ہوا ہے۔

بارڈر پولیس کے کمانڈر نے بھی رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر ضلع پیشگرام کے علاقہ گیرا فیل میں گر کر تباہ ہوا ہے۔ طالبان نے حادثے ک ذمہ داری قبول کر لی۔