کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق

karachi Firing

karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔گلشن اقبال بلاک ون میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے پینتیس سالہ راشد جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول پراپرٹی ڈیلر تھا اور ابتدائی طور پر واقع لین دین کا تنازع لگتا ہے۔دوسری جانب نصر ت بھٹو کالونی کے علا قے میں رات گئے نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شنا خت تاحال نہیں ہو سکی۔