افغانستان میں پولیس چوکی پر خودکش دھماکا، 13 افراد ہلاک، 30 زخمی

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبے پنج شیرمیں پولیس چوکی پرخودکش دھماکے میں 13 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق خودکش بمبار نے دھماکا خیز مواد سے بھری کار طالبان مخالف صوبے پنج شیر میں پولیس چوکی سے ٹکرادی۔دھماکے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار اور 7 مزدور موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ 30 شہری زخمی ہوئے۔

طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے اپنے دشمن کو زوردار جھٹکا دیا ہے۔