افغانستان: پولیس چوکی پر طالبان کا حملہ، 4 پولیس اہلکار ہلاک

Taliban Attack in Afghanistan

Taliban Attack in Afghanistan

فرح (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبہ فرح کے مرکز میں واقع پولیس چوکی پر طالبان کے حملے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

فرح ضلعی اسمبلی کے ممبر داد اللہ کانے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عسکریت پسندوں نے فرح کے مرکز میں واقع سلطان میر پولیس چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

داد اللہ کے مطابق حملے کے بعد عسکریت پسند پولیس چوکی کا اسلحہ اور ایمونیشن لے کر فرار ہو گئے۔