افغانستان خودکش حملہ : 5 پولیس اہلکار جاں بحق،7 خودکش حملہ آور بھی ہلاک

Afghanistan Blast

Afghanistan Blast

جلال آباد(جیوڈیسک)افغانستان کے شہر جلال آباد میں پولیس ہیڈ کواٹر پر خودکش حملہ میں پانچ پولیس اہل کار جاں بحق ہو گئے حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد سات تھی۔ صوبہ ننگرہار پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پہلے ایک حملہ آور نے کار بم دھماکا کیا۔

جبکہ دیگر دو نے پولیس ہیڈ کواٹر کے اند داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑالیا جبکہ باقی چار پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔حملہ آوروں کی کارروائی میں 5پولیس افسر جاں بحق ہوگئے ۔طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوکہا ہے کہ ان کا نشانہ افغان پولیس کو تربیت دینے والے غیر ملکی اور اسرائیلی ٹیچر تھے۔