افغانستان میں طالبان کا اثر بڑھ سکتا ہے : روس انٹیلی جنس چیف

Taliban

Taliban

ماسکو(جیوڈیسک)روس انٹیلی جنس چیف لیفٹیننٹ جنرل ائیگور سرگن نے کہا ہے کہ افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلا کے بعد طالبان کا اثر بڑھ سکتا ہے۔افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلا کے بعد طالبان عسکریت پسندوں کا اثرونفوذ بڑھ سکتا ہے۔ یہ بات روس کی خفیہ عسکری ایجنسی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ائیگور سرگن نے کہی ہے۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق ائیگور سرگن نے کہا کہ افغانستان کی سلامتی کی صورت حال سے بین الاقوامی استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ افغانستان سے اتحادی افوج کے انخلا کے بعد کی صورت میں وہاں پر مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خطرات میں مزید اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ طالبان نے ملک میں خود کش حملہ آوروں اور تربیتی مراکز کا ایک فعال نیٹ ورک قائم کیا ہے اور غیر ملکی عسکریت پسندوں کے ساتھ قریبی روابطہ استوار کرلئے ہیں۔ بعد میں ان عسکریت پسندوں کو دنیا کے دیگر خطوں میں بھیجا جا سکتا ہے۔