افریقا اور مشرق وسطی میں امریکی سفارت خانے 10 اگست تک بند رہیں گے

U.S. Embassy Closed

U.S. Embassy Closed

واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن امریکا نے افریقا اور مشرق وسطی میں اپنے 19 سفارت خانے بند کرنے کی مدت 10 اگست تک بڑھا دی۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین سائکی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشرق وسطی اور افریقا میں امریکی سفارت خانے 10 اگست تک بند رکھنے کی وجہ نئی دھمکی نہیں بلکہ احتیاتی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق مصر، اردن، لیبیا، سعودی عرب، خرطوم، کیگلی، پورٹ لوئس اور کویت سمیت دیگر ملکوں میں 19 سفارت خانے بند رہیں گے جبکہ کابل، بغداد، ڈھاکہ اور الجیریا سمیت دیگر ملکوں میں امریکا کے سفارت خانے آج کھلے رہیں گے۔ امریکا نے گزشتہ روز القاعدہ کے حملوں کے خدشے کے پیش نظر مشرق وسطی اور افریقا سمیت کئی مسلم ممالک میں اپنے 21 سفارت خانے اور قونصلیٹ بند رکھے تھے۔