افضل گرو کی میت ورثا کے حوالے نہ کرنے پر مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال

Kashmir Strike

Kashmir Strike

سری نگر(جیوڈیسک)افضل گرو کی میت ورثا کے حوالے نہ کرنے پرمقبوضہ کشمیر میں آج مکمل شٹرڈان ہڑتال ہے۔ہڑتال کی کال مجلس متحدہ مشاورت کی جانب سے دی گئی۔سری نگر میں کاروبار زندگی مکمل طور پر بند ہیجبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

کسی ناخواشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئیوادی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ افضل گرو کو بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں فروری میں پھانسی دی گئی تھی ۔ان کے ورثا بھارتی حکومت سے میت حوالے کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔