برطانیہ میں پیدا ہوا مثالی صحت رکھنے والا بچہ

Britain

Britain

لندن(جیوڈیسک)برطانیہ میں حال ہی میں ایک ایسا بچہ پیدا ہوا ہے جس کو مثالی صحت رکھنے والا بچہ کہا جاسکتا ہے۔ پیدائش کے وقت جارج کا وزن 16 پونڈ تھا ننھے جارج کنگ نے اپنی پیدائش کے ساتھ ہی گلوسٹرشائر کے سب سے وزنی بچے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

جارج کے کپڑے بھی عام بچوں کے مقابلے میں دوگنے سے بھی بڑے ہوتے ہیں۔ محض ڈیڑھ ماہ کی عمر میں جارج کا قد دو فٹ دو انچ سے بڑھ چکا ہے اور اب وہ چھ سے آٹھ ماہ کے بچوں کے کپڑے پہنتا ہے۔بہرحال ننھے جارج کو کھانے پینے کے معاملات میں شاید کچھ زیادہ مشکل پیش نہ آئے کیونکہ اس کے ابو ایک ریسٹورنٹ میں شیف ہیں۔