عمر ان خان کی کال پر ڈی چوک اسلام آباد میں منعقد ہونے والے احتجاجی دھرنے میں تحریک انصاف چکوال کے قائدین اور سینکڑوں ارکان نے شرکت کی

راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان اور علی ناصر بھٹی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمر ان خان کی کال پر ڈی چوک اسلام آباد میں منعقد ہونے والے احتجاجی ا دھرنے میں پاکستان تحریک انصاف چکوال کے قائدین ، یوتھ اورانصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے قائدین سمیت سینکڑوں ارکان نے شرکت کی۔

اس موقع پر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان اور علی ناصر بھٹی کے ہمراہ چوہدری وحید ممتاز چکرال ،چوہدری غفران عمر کہوٹ ، چوہدری احسن زاہد ضلع صدر انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن اور یوتھ ونگ کے وقاص ضیاء میر سمیت دیگر شامل تھے ۔دھرنا پرامن رہا دھرنے کے شرکاء سے قائدین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ عمران خان کامقصد سوئی ہوئی قوم کو جگانا تھا نہ کہ وزیراِعظم بننا تھا۔

آپ اس بات کی گواہی خود دے سکتے ہیں کہ عمران خان نے اپنے مشن میں کامیاب ہو چکا ہے ۔ آخر میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وڈیولِنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم دھاندلی کے باوجودآنے ولے نتائج کو قبول کرتے ہیں ۔ لیکن چیئرمین الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ جن حلقوں کی ہم نے نشاندہی کی ہے۔

ان میں ووٹوں کی گنتی بذریعہ تصدیق نشان انگوٹھا کروائیں کیونکہ اس کے بعد جو حقائق ہیں وہ آپ اور عوام پہ کھل کے سامنے آجائیں گے اور عوام جس پرزور طریقے سے باہر نکلے اور جو ٹرن آئوٹ پاکستان کا ریکارڈ یافتہ ٹرن آئوٹ رہا اس میں مینڈیٹ چھن جانے سے جو عوام مایوس ہے یہ ان کے مستقبل کا سوال ہے۔