پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ہے

مکرمی : السلاوعلیکم جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ہے۔ یہ کئی معصوم زندگیوں کو نگل چکا ہے اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب اور عدلیہ نے پتنگ بازی پر سخت پابندی عائد کررکھی ہے اور ہر تھانے کے ایس ایچ او کو سخی سے حکم جاری کررکھا ہے کہ اگر اُس کے علاقے میں پتنگ بازی ہوئی تو اُس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

لیکن بد قسمتی سے سخت پابندی کے باوجودکاہنہ نو میں دن بھر پتنگ بازی جاری رہتی ہے، حتیٰ کہ کاہنہ تھانہ کے اندر سے بھی پتنگ بازی کا منظر دیکھا جاسکتا ہے۔ لیکن مجال ہے محکمہ حرکت میں آئے۔

پتنگ بازی انتہائی خطرناک کھیل ہے اس کی وجہ کسی بھی وقت کوئی جان لیوا حادثہ پیش آسکتا ہے لہٰذا حکومت وقت اور اعلیٰ عدلیہ سے گزارش ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی عمل کروایا جائے تاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جاسکے۔