زرعی تحقیقاتی سینٹر سے لاکھوں روپے کا لہسن بیج چوری

 Garlic Seeds

Garlic Seeds

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) قومی زرعی تحقیقاتی سینٹر سے لاکھوں روپے کا لہسن بیج چوری ہو گیا۔

لاکھوں روپے کا لہسن کا بیج قومی زرعی تحقیقاتی سینٹر سے گارڈز کی موجودگی میں چوری ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے چوری شدہ لہسن پرائیویٹ لوگ تین سے چار ہزار روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرتے ہیں، گزشتہ سال بھی ایسے ہی لہسن چوری ہوا تھا لیکن ابھی تک معلوم نہ ہو سکا کہ اس چوری کا کیا بنا؟

اس سلسلے میں ایکسپریس نے ڈی جی قومی زرعی تحقیقاتی مرکز سبطین شاہ سے رابطہ کیا تو انھوں نے کہا اعلی سطحی کمیٹی بنا دی ہے جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔