اہلسنت والجماعت کا کوئٹہ کی دو نشتوں پر دوبارہ انتخابات کا مطالبہ

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) اہلسنت والجماعت نے قومی اسمبلی کے لئے کوئٹہ سٹی کی نشست این اے دو سو انسٹھ اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی چارپر دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک بھر میں شدید احتجاج کرنے کی دھمکی دی ہے۔

کوئٹہ میں اہلسنت و الجماعت ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالکبیر شاکر نے دیگر رہنماں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا این اے دو سو انسٹھ کے پولنگ اسٹیشن نمبر چوالیس پر رجسٹرڈ ووٹ تین سو اکسٹھ ہیں جبکہ محمود خان اچکزئی نے چھ سو اکسٹھ ووٹ حاصل کرلئے۔

مولانا عبدالکبیر شاکر نے مبینہ طور پر پشتونخواملی عوامی پارٹی کے حامیوں سے پکڑے جانے والے جعلی شناختی کارڈز میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ این اے دو سو انسٹھ اور پی بی چار پر باقاعدہ حکمت عملی کے تحت دھاندلی کی گئی ہے۔ اہلسنت و الجماعت کے رہنما کا کہنا تھا کہ دوبارہ انتخابات نہ کرائے گئے تو سخت احتجاج کیا جائے گا جو ملک کے امن کے لئے خطرے کا باعث ہوگا۔