ائیرایشیا ائیر لائن کے ریسکیو آپریشن میں موسم حائل، تمام لاشیں نہ نکالی جا سکیں

Rescue Operation

Rescue Operation

سنگاپور (جیوڈیسک) بحیرہ جاوا میں ڈوبنے والے ائیر ایشیا کے بدقسمت مسافروں کی لاشیں پانچ روز بعد بھی نہیں نکالی جا سکیں، موسم میں بہتری کے بعد سرچ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

انڈونیشیا سے سنگاپور جانے والی ائیر ایشیا کی پرواز ایک سو باسٹھ مسافروں سمیت جاوا کے سمندر میں ڈوب گئی۔

خراب موسم کی وجہ سے سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کے مطابق موسم میں بہتری کے بعد غوطہ خوروں نے دوبارہ تلاش شروع کر دی ہے۔ اب تک آٹھ لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ مشرقی جاوا میں نئے سال کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔

سورابایا ائیر پورٹ پر سیکڑوں افراد نے مسافروں کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔