ہوائی فائرنگ کے الزام میں غلام بلور کے خلاف مقدمہ درج

Ghulam Bilour

Ghulam Bilour

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں ضمنی انتخابات جیتنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے الزام میں عوامی نیشنل پارٹی کے کامیاب امیدوار غلام احمد بلور اور ان کے محافظوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

ضمنی انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیتنے کی خوشی میں کارکنوں نے غلام احمد بلور کی رہائش گاہ پر خوشیاں مناتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی جس کے خلاف تھانہ شرقی میں غلام احمد بلور اور ان کے محافظوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔