ائر پورٹس سیکورٹی فورس فیصل آباد کے انسپکٹر رائو امان اللہ کی ریٹائر منٹ پر الوادعی تقریب

Farewell Ceremony

Farewell Ceremony

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ائر پورٹس سیکورٹی فورس ASF فیصل آباد کے انسپکٹر رائو امان اللہ کی ریٹائر منٹ پر ASF افسران و عملے اور شوٹنگ بال کھلاڑیوں کی جانب سے الوادعی تقریب کا انعقاد ،اس موقع پر ASFافرسان و عملے کا شاندار پیشہ ورانہ کیر یئر کے اختتام پر رائو امان اللہ کو زبردست الفاظوں میں خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر شوٹنگ بال نمائشی میچوں کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ملتان ،فیصل آباد اور اسلام آباد اسٹیشن کی شوٹنگ بال ٹیموں نے حصہ لیا ملتان ٹیم کی قیادت اکرم نیازی ،جبکہ فیصل آباد ی ارشد گل اور اسلام آباد کی ٹیم کی قیادت ناصر گجر نے کی جہاں افسران و عملے نے انسپکٹر رائو امان اللہ کو شاندار انداز میں الودع کیا وہیں ڈپٹی ڈائریکٹر ASFملتان اکرم نیازی نے رائو امان اللہ کو اعزاز شیلڈ پیش کی۔