القاعدہ کیخلاف جنگ میں اہم کامیابیاں ملی ہیں : امریکی محکمہ خارجہ

U.S. State Department

U.S. State Department

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ القاعدہ کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں ملی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہیرف نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ القاعدہ کے خلاف پاکستان اور افغانستان میں اہم کامیابیاں ملی ہیں۔

اسامہ بن لادن کی ہلاکت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کارنامہ تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں القاعدہ کی ذیلی تنظیموں کی نگرانی جاری ہے جبکہ پاکستان اور افغانستان میں القاعدہ پر دباو برقرار رکھا ہوا ہے۔