امریکا : 135 برس پرانا اخبار واشنگٹن پوسٹ 25 کروڑ ڈالر میں فروخت

U.S.

U.S.

امریکا (جیوڈیسک) شاپنگ مال ایمیزون کے مالک نے ایک سو پینتیس برس پرانا اخبار واشنگٹن پوسٹ پچیس کروڑ ڈالر میں خرید لیا ہے۔ اخبار کے مطابق ایمیزون کے مالک جیف بیزوس اور واشنگٹن پوسٹ کے مالک ڈونلڈ ای گراہم کے درمیان سودا طے پا گیا ہے۔

اسکے تحت واشنگٹن پوسٹ اور اسکے دوسرے اخبار ایکسپریس، گیزٹ، سدرن میری لینڈ، فیئر فیکس ٹائمز، ایل ٹیمپو لیٹینو اور گریٹر واشنگٹن بھی ایمیزون کو مل گئے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ ایک ہفتے میں دوسرا اخبار فروخت ہوا ہے۔ اس سے پہلے نیو یارک ٹائمز نے اپنا اخبار بوسٹن گلوب سات کروڑ ڈالر میں بیچا۔ اشتہارات اور فروخت میں کمی اخبارات کی فروخت کا باعث ہیں۔