ترکی : حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش، سابق فوجی سربراہ کو عمر قید

Turkey

Turkey

استنبول (جیوڈیسک) ترکی کی عدالت نے حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے جرم میں سابق فوجی سربراہ سمیت دو سو افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ سزا پانے والوں میں سابق فوجی سربراہ الکر باس بگ سمیت صحافی، وکلا اور متعدد سابق فوجی افسر شامل ہیں۔

اکیس افراد کو بری کر دیا گیا ہے۔ عدالتی حکم کے خلاف متعدد شہروں میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ مظاہرین پر پولیس کے لاٹھی چارج میں درجنوں میں افراد زخمی ہو گئے۔ سیکولر جماعت کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کا یہ مقدمہ 2008 میں شروع ہوا تھا۔