البانیہ میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی

Earthquake in Albania

Earthquake in Albania

تیرانا (اصل میڈیا ڈیسک) البانیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی ہے جب کہ 700 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

دو روز قبل البانیہ میں آنے والے 6 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے نے دارالحکومت تیرانا سمیت ملک کے شمال مغربی علاقے کو متاثر کیا تھا جب کہ زلزلہ پورے خطے میں 700 کلو میٹر تک محسوس کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی تھی اور کئی عمارتیں مہندم ہونے سے جانی و مالی نقصان بھی ہوا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق البانیہ کی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی ہے جب کہ 700 سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز دارالحکومت تیرانا اور دریس میں ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا تھا جب کہ متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔